جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ویوز کی خاطر ڈکی بھائی نے اہلیہ سے تھپڑ کھالیا، ویڈیو وائرل

27 جون, 2024 19:39

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ایک مرتبہ پھر ویوز کی خاطر اہلیہ سے تھپڑ کھالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں یوٹیوبر اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی والدہ سے لڑائی کا پرینک کیا۔

جھوٹی لڑائی پر مبنی وی لاگ میں ڈکی بھائی اور عروب جتوئی اپنی والدہ (ڈکی بھائی کی ساس) کو یہ یقین دلاتے رہے کہ ڈکی دوسری لڑکیوں سے رومانوی باتیں کرتے ہیں اور اپنی اہلیہ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

ڈکی بھائی اور عروب نے اپنی جھوٹی لڑائی کو سچ دکھانے کیلئے آپس میں بحث بھی کی اور پھر لڑائی کو بڑھاتے ہوئے ساس کے سامنے اہلیہ سے زور دار تھپڑ کھایا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

اسی دوران، عروب جتوئی کی والدہ اپنی بیٹی اور داماد کو سمجھاتی رہیں لیکن دونوں ویوز کی آڑ میں جھوٹی لڑائی لڑتے رہے۔

دوسری جانب صارفین نے کہا کہ یوٹیوبرز ویوز اور ڈالرز کمانے کی خاطر کچھ بھی کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، ان لوگوں نے میاں بیوی کے رشتے کا مذاق بنا دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top