ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے اسپتال اور رہائشی اسکیم کا تحفہ

13 مئی, 2024 17:14

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے لاڑکانہ میں جدید طرز کے اسپتال اور دادو میں سیلاب متاثرین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے صحت کے سیکٹر میں اسپتال کے قیام کا وعدہ پورا کردیا، ہلال احمر پاکستان میں سیلاب متاثرین،رمضان میں راشن تقسیم کرنے میں پیش پیش رہتا ہے،

مزید پڑھیں:امارتی سفارتکار ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا لڑکی سے ملنے کیفے پہنچ گئے

قونصل جنرل نے کہا کہ ہلال احمر چاہتا ہے پاکستان میں صحت کا نظام بین الاقوامی سطح کی طرح ہو، یو اے ای کی حکومت کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم ایک اور تحفہ ہے، انکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات حکومت پاکستان کی عوام کی ہر مشکل سے واقف ہے۔

ہلال احمر یو اے ای کے جنرل سیکریٹری راشد مبارک المنصوری نے کہا کہ اسپتال کی او پی ڈی بلڈنگ کو جدید طز پر بنایا گیا ہے، اسپتال میں ڈاکٹرز کیلئے ہاسٹل کی عمارت بھی تعمیر کی گئی ہے، اسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج بلامعاوضہ کیاجائے گا۔

راشد مبارک المنصوری نے کہا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین چھت سے محروم ہیں ان کو چھت مہیا کرنا یو اے ای حکومت اپنا فرض سمجھتی ہے، سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو گھر ملنا ان کا حق ہے جو وہ سیلاب میں کھو چکے تھے، ہاوسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین ایک بہتر طرز زندگی گزار سکیں گے، ہاؤسنگ اسکیم سے متاثرین کی بحالی میں آسانی پیدا ہوپائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top