جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

امارتی سفارتکار ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا لڑکی سے ملنے کیفے پہنچ گئے

22 اپریل, 2024 15:39

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا لڑکی علیشبہ سے ملنے انکے کیفے پہنچ گئے۔

جی ٹی وی کے مطابق قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی کے ڈیفنس فیز6 میں واقع ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ بچی علشبہ امین الدین سے ملنے انکے کیفے پہنچے جہاں انہوں نے علیشبہ کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی بھی تعریف کی اورانکے کام کو سراہا۔

قونصل جنرل بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ جسمانی اورذہنی طور پر متاثرہ یہ بچے نہایت توجہ کے حامل ہوتے ہیں، ان کو کسی سے کم نہیں سمجھنا چاہئیے، ان کو پیارمحبت دینا چاہئیے اورہر مقام پرمکمل سپورٹ کرنا چا ہئیے۔

 

قونصل جنرل بخیت عتیق نے علیشبہ کی والدہ کو بہادر اور ہمت والی  خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیشبہ نے اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز سے عالمی طور پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، علیشبہ نے اپنے کام سے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ انسانی جینتیاتی بیماری میں مبتلا سیدہ علیشبہ آرٹسٹ اورایکٹیوسٹ ہونے کے ساتھ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اپنا کیفے بھی چلا رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top