لوک سبھا میں جاری وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کا بل آج پیش کیا گیا۔
تلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی ) کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا بل پیش کیا گیا, جس پر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس سمیت دیگر کی حمایت حاصل تھی۔
لیکن اس وقت اس تحریک کا ڈراپ سین ہوا جب راہول گاندھی نے اپنے دل کی بھڑاس نکال کر نریندر مودی کوگلے لگا لیا۔
اس حوالے سے راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ بی جے پی کے ارکان نے مجھے آج کی کارراؤئی پر مبارکباد دی جس پر انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے بہتر کام کیا ہے۔