جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دوست مزاری جانبدار ہیں، پارلیمنٹرین کی درگت بنانے کیلئے پولیس لائی گئی: فیاض الحسن

01 جولائی, 2022 15:50

لاہور: فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دوست مزاری جانبدار ہیں انہی کی وجہ سے اسمبلی تاریخ میں کلنک کا ٹیکہ لگا، پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹرین کی درگت بنانے کے لئے پولیس لائی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان کا پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تو اس میں ابہام تھے، سپریم کورٹ میں کیس لے کر گئے چار تحفظات ہیں، مخصوص نشستوں پر پانچ ممبر پر فیصلے کا عمل درآمد نہیں ہوا، کاش الیکشن کمیشن کو چار بجے کا نوٹیفکیشن کا وقت دیاجاتا آج تحریری فیصلہ آیا تو ن لیگ انٹر کورٹ اپیل میں جارہی ہے، پانچ ممبران صوبائی اسمبلی کے ممبر ہیں اور ووٹنگ میں شامل ہوں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دوست مزاری جانبدار ہیں انہی کی وجہ سے اسمبلی تاریخ میں کلنک کا ٹیکہ لگا، دوست مزاری کے کورٹ میں کیس چل رہے وہ ڈپٹی اسپیکر کے طورپر اجلاس کی صدارت نہ کریں بلکہ پینل آف چئیرمین اجلاس چلائے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ دن پہلے لاہور کے ایک ہوٹل میں ن لیگ حمزہ شہباز نے ایک سو چھ کمرے بک کر لئے، سوالیہ نشان ہے کہ ایک ہفتہ پہلے کیسے ہوٹل کے کمرے بک کروائے؟، ہمارے کچھ لوگ حج پر گئے کوئی بیماری وغیرہ بھی واضح ہمارے موقع نہ دیا، امید ہے سپریم کورٹ ہماری داد رسی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی مداخلت کرنے والوں کو خوش کرنے کیلئے روس سے تیل نہیں لیا جارہا : حماد اظہر

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کو کیوں برقرار رکھا گیا ہے، سینکٹروں پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں، سینیٹ اور اسمبلی میں کبھی پولیس نہیں آئی سارجنٹ ایٹ آرم سب کنٹرول کرتا ہے، پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹرین کی درگت کےلئے پولیس لائی گئی حمزہ شہباز وزیر اعلی ہیں اس لیے سب کچھ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ن لیگ والے نہیں تحریک انصاف سے تعلق ہے پر امن طریقے سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے کیونکہ پولیس پنجاب اسمبلی میں بلائی گئی، حمزہ شہباز کو وزیر اعلی نہیں ہونا چاہئے، 17 جولائی کا الیکشن ہوگا پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہر پندرہ روز بعد پیٹرول کی قیمت بڑھا رہے ہیں سونے جاگنے کی ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، خود کو ریلیف عوام کو تکلیف اپنا گیارہ سو ارب اور ایک سو سترہ کیسز معاف نیب سے معاف کروائے، اب اپنے حلقے میں گاڑی کے بجائے کھوتا ریڑی پر آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کا فورم بنایاجائے تاکہ کرپشن پر نظر رکھی جائے آئی ایم ایف کو بھی اعتبار نہیں نوے کروڑ ڈالر ایسا ادارہ بنائیں گےتاکہ پیسوں پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے، اگر آج یا کل الیکشن رکھا گیا تو ہمارے لوگ ہی پورے نہیں ہیں، ہمارے پاس حق محفوظ ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں، پرویز الہی سو فیصد پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top