جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈونلڈٹرمپ کی گرفتاری و رہائی: پہلی بارقیدیوں والی تصویربھی جاری

25 اگست, 2023 11:20

 

امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں باقاعدہ گرفتاری ورہائی ہوئی۔

بین الاقوامی میڈیا کےمطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن مداخلت کیس میں خودکو فُلٹن کاونٹی جیل میں پیش کیا جہاں امریکی تاریخ میں پہلی بارسابق صدر کی قیدیوں والی تصویربنائی گئی جوکہ بعد میں جاری کردی گئی۔

امریکی میڈیا کوفلٹن کاؤنٹی شیرف نے بتایا کہ جیل میں سابق صدرکے ایک بارپھرانگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے۔

ڈونلڈٹرمپ نے ہتھیارڈالنے کی مہلت ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی پیشی نمٹادی، ان کی 2 لاکھ ڈالرکی ضمانت کے بعد کانوائے میں واپسی ہوئی۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جہاں بددیانتی سمجھیں،اس الیکشن کو چیلنج کرنے کا پورا حق ہے۔

واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ ان 19 افراد میں شامل ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو فتح میں بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے

 

یہ پڑھیں : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top