جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی طلباء سے بڑا وعدہ کرلیا

21 جون, 2024 12:12

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی کالجوں سے گریجویٹ ہونے والے غیر ملکیوں کو گرین کارڈ دینے کا وعدہ کرلیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کو پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ڈپلومہ یا ڈگری کے حصے کے طور پر خود بخود گرین کارڈ ملنا چاہیے تاکہ وہ اس ملک میں رہ سکیں۔

امریکا میں، گرین کارڈ مستقل رہائشی کارڈ کے لئے عام طور پر استعمال ہونے والا نام ہے، جو شہریت کی طرف ایک قدم ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ اس میں ایسے افراد بھی شامل ہونے چاہئیں جو ڈاکٹریٹ اور جونیئر کالج سے دو سالہ پروگرام مکمل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈین شہریت حاصل کرنے کے آسان طریقے جانتے ہیں؟

 امریکی شہریت سے متعلق جو بائیڈن کا بڑا اعلان

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ دنیا بھر کے ذہین ترین افراد کو امریکا بلانے میں مدد کا وعدہ کریں گے، اس پر سابق امریکی صدر جواب دیا کہ میں وعدہ کرتا ہوں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں اسمارٹ لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے افراد گرین گارڈ نہ ملنے کی صورت میں واپس اپنے ملک چلے جاتے ہیں کیونکہ وہ کسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی نہیں کر سکتے اور انہیں نہیں لگتا وہ امریکا میں رہ سکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top