جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی جمہوریت کو خطرہ ہے:جو بائیڈن

06 جنوری, 2024 11:11

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کیلئے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

جو بائیڈن نے پنسلوینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی جمہوریت کو خطرہ ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کیلئے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وہ زبان استعمال کر رہے ہیں جو نازی جرمنی میں استعمال کی گئی تھی ،جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ سابق امریکی صدر ان کے حامی صدارتی انتخابی مہم کے دوران سیاسی تشدد کے خواہاں اور اس کے لیے کوشاں ہیں۔

امریکی صدر کے اس خطاب پر ری پبلکنز نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی جمہوریت کے لیے اصل خطرہ تو جو بائیڈن ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اپنے سیاسی حریف کے خلاف ریاستی وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ ترجمان نے صدر جو بائیڈن پر صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام بھی عائد کیا۔

 

Biden-Trump Rematch Would Show That American Democracy Is Broken - Bloomberg

 

واضح رہے کہ امریکہ میں رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں میں صدر جو بائیڈن کی پوزیشن خاصی کمزور دکھائی دی ہے۔ امریکی ووٹرز کی اکثریت 81 سالہ جو بائیڈن کو اس منصب کے لیے موزوں ترین ڈیموکریٹ امیدوار قرار نہیں دے رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمر کی اس منزل میں جو بائیڈن ان تمام ذمہ داریوں سے بخوبی عہدہ برآ نہیں ہوسکتے جو بحیثیت صدر ان پر عائد ہوتی ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی سپریم کورٹ نے کولوراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکا کی وفاقی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں 8 فروری کو زبانی دلائل سنے گی۔

کولوراڈو کی عدالت نے صدارتی امیدوار بننے کے سر فہرست ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا، عدالت نے یہ کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہیں اور اس کردار کی بنا پر وہ بغاوت کے مجرم ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکی ریاست میں صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top