جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈاکٹرز کا عمران خان کو آہستہ آہستہ چہل قدمی کرنے کا مشورہ

22 نومبر, 2022 15:12

لاہور : 26 نومبر کے جلسے سے قبل عمران خان روبصحت ہونے لگے۔ طبعی ماہرین نے آہستہ آہستہ واک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ڈاکٹرز نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ویل چئیر کا استعمال کم سے کم کر دیں۔ بیساکھی یا چھڑی استعمال کرتے ہوئے آہستہ آہستہ قدم اٹھائیں۔ سہارے کے بغیر چہل قدمی کرنے کی کوشش کریں اور ٹانگوں کو حرکت دیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سرپرائز دیں گے؟ وہ تاحیات نااہل ہونے جا رہے ہیں، اپنی خیر منائیں : شرجیل میمن

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 نومبر سے عمران خان واک شروع کر دیں گے۔ 26 نومبر کے جلسے میں بذریعہ ہیلی کاپٹر شریک ہوں گے۔ ان کی خواہش ہے بغیر سہارے کے عوام کے بیچ میں ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top