جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

القاعدہ کے ہاتھوں اغواء ہونے والے ڈاکٹر کو سات سال بعد چھوڑ دیا گیا

19 مئی, 2023 12:53

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر کینتھ ایلیٹ محفوظ اور خیریت سے ہیں، جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سات سال بعد واپسی کے باعث انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے بتایا ہے کہ مغربی افریقہ میں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں کے ہاتھوں سات سال سے زائد عرصے سے اسیر ایک آسٹریلوی ڈاکٹر کو رہا کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ 88 سالہ ڈاکٹر کینتھ ایلیٹ محفوظ اور خیریت سے ہیں اور وہ اپنی اہلیہ جوسلین اور ان کے بچوں کے ساتھ دوبارہ مل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب سے القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد گرفتار

اس جوڑے کو جنوری 2016 میں مالی کے ساتھ برکینا فاسو کی سرحد کے قریب جیبو سے پکڑا گیا تھا، جہاں وہ 40 سال سے زائد عرصے سے 120 بستروں پر مشتمل کلینک چلا رہے ہیں۔ اہلیہ جوسلین ایلیٹ کو عوامی دباؤ کے باعث تین ہفتے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ایلیٹ کو کئی سال گھر سے دور رہنے کے باعث اب آرام کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔ ہم ہمدردی کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top