جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مایوس نہیں حیران ہوئے ہیں: شیر افضل مروت

03 جنوری, 2024 18:46

لاہور: شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انتظامی طور پر فیصلے ہمارے خلاف جبر پر مبنی آرہے ہیں، قانونی طور پر درست فیصلہ نہیں ہے، بہت سی قوتیں چاہتی ہیں پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن لیا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مایوس نہیں حیران ہوئے ہیں، انتظامی طور پر فیصلے ہمارے خلاف جبر پر مبنی آرہے ہیں، قانونی طور پر درست فیصلہ نہیں ہے، الیکشن کی گہما گہمی کے دوران فیصلہ آنا انتہائی دکھ کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا بلا پھر چھن گیا، پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بہت سی قوتیں چاہتی ہیں پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن لیا جائے، فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچا ہے، ہم فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع کرتے ہیں 10 جنوری سے پہلے سپریم کورٹ انصاف کرے، انتخابات میں ہر حالات میں حصہ لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top