جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیا کبریٰ خان کسی عیسائی کی دلہن بن گئیں؟

29 اگست, 2024 15:23

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی عیسائی دلہن کے لباس میں تصاویر نے مداحوں کو پریشان کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن کے مشہور برانڈ کرسٹل لندن برائیڈل اسٹوڈیو نے اداکارہ کی سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں اداکارہ سفید برائیڈل گاؤن پہنی ہوئی ہیں۔

اس لُک میں کبریٰ خان عیسائی دلہن کا روپ دھارے ہوئی ہیں جس سے انکے مداحوں میں تجسس پیدا ہوگیا اور وہ انہیں کسی انگریز کی دلہن سمجھ بیٹھے۔

مزید پڑھیں: درِفشاں سلیم بھی کارساز واقعہ پر خاموش نہ رہ سکیں

کبریٰ خان کا فوٹوشوٹ برطانیہ کے واربروک ہاؤس ہوٹل کے حسین باغ میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عائزہ دانش کی نامناسب پکچرز؛ نیا تنازع کھڑا ہوگیا

کبریٰ خان کے اس فوٹوشوٹ نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے کہ آیا اداکارہ شادی کرچکی ہیں؟ یا یہ محض ایک برانڈ فوٹوشوٹ ہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top