جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

3 دنوں میں اسرائیلی فوج کی 135 گاڑیوں کو تباہ کیا ہے : حماس

08 دسمبر, 2023 12:01

 

ترجمان حماس ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ72گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کی 135گاڑیوں کو تباہ کیاہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ جنگجوؤں نے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے، اسرائیلی فوجیوں پر مارٹر گولوں اور میزائلوں سے بھی حملہ کیا گیا، راکٹ بھی اسرائیل کے شہروں کی طرف داغے گئےہیں۔

 

 

دوسری جانب عرب میڈیاکے مطابق اسرائیلی فوج کےشمالی غزہ میں گرفتار کیے جانے والے افراد میں ڈاکٹرز اورماہرین تعلیم بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا میں کئی گھروں کو آگ لگادی ہیں،اسرائیلی فوج نے خلیفہ بن زید النہیان اور حلب کے اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے.

یہ پڑھیں : جنگ کے بعد اسرائیلی فوج غزہ کا کنٹرول سنبھال لے گی :اسرائیلی وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top