جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نشتر اسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی، محکمہ صحت اور نادرا سے رپورٹ طلب

07 فروری, 2023 11:24

لاہور : نشتر اسپتال ملتان میں لاشوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے حوالے سے محکمہ صحت اور نادرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں نشتر اسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی واقع کے بعد لاشوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے حوالے سے درخواست پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی۔

عدالت میں محکمہ صحت کے نمائندے اور نادرا کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔ نادرا حکام نے کہا کہ ابھی تک کسی قسم کی انٹیریاں ہی نہیں کی گئی تو پھر اس پر اطلاق کیسے کریں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ مُسلسل جھوٹ بول رہے ہیں رپورٹوں سے کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں جواب جمع کرا چکے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تحصیل کی سطح پر کام جاری ہے۔ عدالت سے دس روز کا وقت مزید درکار ہے تاکہ ایم او یو سائن ہو جائے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ دو سو روپے فی لاش رجسٹر کرنے کی قیمت طہ ہو چکی ہے۔

عدالت نے کل تک محکمہ صحت اور نادرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top