جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنادیا

18 دسمبر, 2023 10:16

 

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم پولیس کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ 12 دسمبر کو ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ درابن میں چوکی پر خودکش حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی اور 25 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

یہ پڑھیں : ٹانک: پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید، 4 زخمی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top