جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کی دھمکیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ، عمران خان سیکورٹی رسک بن گئے: امتیاز شیخ

07 جون, 2022 14:17

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان پر ردعمل میں مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں اور عسکری ادارے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیں۔ عمران خان اور ان کے حواری انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء ملک میں خودکش دھماکوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کے ساتھی اقتدار کے بھوکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل آباد میں ڈائیلسز کیلئے ٹائم نہ ملنے پر مریض کی خودکشی

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اقتدار کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ عمران خان یا کوئی بھی شخص وطن سے زیادہ مقدم نہیں ہے۔ وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جاٸیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ملک کے خلاف بات کرنے والے وہ لوگ ہیں جو صبح اٹھے تو ایوان کے رکن سلیکٹ ہوچکے تھے۔ عوام ملک دشمن عناصر کا باٸیکاٹ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top