جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حماس کو شکست دینا اسرائیل کے لیے وجود کا امتحان ہے: نیتن یاہو

29 اکتوبر, 2023 14:04

یروشلم: بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے اندر جنگ طویل اور مشکل ہوسکتی ہے، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو شکست دینا اسرائیل کے لیے وجود کا امتحان ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے، ہمیں حماس کو ہر صورت شکست دینی ہے کیونکہ یہ ہمارے لیے وجود کا امتحان ہے۔

انہوں نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران حماس کی حمایت کرتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ حماس کے فوجی بجٹ کا 90 فیصد ایران سے آتا ہے، ایران حماس کو فنڈز دیتا ہے، منظم کرتا ہے اور ہدایات بھی جاری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کا اسرائیل کی زمینی کاروائی میں شریک ہونے سے انکار

ان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کے اندر جنگ طویل اور مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ اسرائیلی فوجی فلسطینی زمین پر 24 گھنٹوں سے بھی زیادہ وقت سے آپریشن کر رہے ہیں، حماس کی عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کریں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے خلاف زمینی کارروائی کے دوران بھی 200 سے زائد مغویوں کی رہائی کی کوششیں جاری رہیں گی، اسرائیلی یرغمالیوں کو چھڑانے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے، فلسطینیوں سے ایک بار پھر کہتا ہوں شمالی غزہ سے نکل جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top