جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان

05 اکتوبر, 2023 14:52

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد گرگئی۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج نے تیل ا سمگلنگ پر دو غیر ملکی بحری جہاز قبضے میں لے لیے

دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top