جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری کیلئے توانائی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

20 فروری, 2024 17:28

پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری کے لیے توانائی کمیٹی نے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے علاقے میں 80 کلو میٹر پائپ لائن بچھائے گا جس کی منظوری کے لیے آئندہ جمعہ کو کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاملہ زیر غور آئے گا، پاکستان ایران سرحد تک ابتدائی طور پر 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے۔

اس کے علاوہ مزید بتایا گیا ہے کہ منظوری کے لیے معاملے کو کابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد معاملہ کابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش  کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ کے آخری مرحلے کا افتتاح کر دیا

پاکستان کا ایران کیساتھ گیس لائن منصوبہ 2 مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ

توانائی کمیٹی سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا جب کہ 80 کلو میٹر پائپ لائن بچھانے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top