جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

18 اپریل, 2023 13:03

اسلام آباد : عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں میشا شفیع کیس پر انحصار کرنا چاہوں گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میشا شفیع کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ملزم کی حاضری کی اجازت دی گئی۔ عمران خان کو عدالتوں میں حاضری کے وقت سیکورٹی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ عمران خان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج ہو رہا ہے۔ 120 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملزم پاکستان میں ہی رہنے کی انڈر ٹیکنگ دے تو اسے ویڈیو لنک سہولت مل سکتی ہے۔ اگر کوئی ملزم اشتہاری نہیں ہے تو اسے بھی سہولت مل سکتی ہے۔ یہاں بات عمران خان کی ہے، جو روز کئی عدالتوں میں جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نگران حکومت کو ہٹا کر ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جس کا کام صرف الیکشن کرانا ہو: عمران خان

پراسیکوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کے علاؤہ کسی اور ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ ہوتا؟ وارنٹ پر عمران خان کی جانب سے ہمیشہ اپیل دائر ہوجاتی ہے۔ عمران خان اپیل دائر کرتے ہیں،  لیکن خود عدالت پیش نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کی تعمیل کے لیے جانے والے ایس پی کو تحریک انصاف نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پراسیکوٹر کی جانب سے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کے ساتھ ضمانتی جمع کروانے کی استدعا کی گئی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا انڈیا میں ویڈیو لنک ٹرائل ہو رہے ہیں؟ کیا برطانیہ اور امریکہ میں ویڈیو لنک پر کوئی فیصلہ آیا؟ کیا ان ممالک میں کسی عدالت نے کہا ویڈیو ٹرائل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ منور دُگل نے کہا کہ امریکی اور برطانوی عدالت نے کہا کیس ٹُو کیس دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top