جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی : ڈانس پارٹیز میں ممنوعہ ادویہ کی اوور ڈوز سے لڑکیوں کی اموات کا انکشاف

20 اکتوبر, 2023 14:39

کراچی:شہر میں ہونے والی ڈانس پارٹیز میں نشے اور ممنوعہ ادویہ کی اوور ڈوز سے لڑکیوں کی اموات ہونےلگیں۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ کے مطابق چھیپا اور ایدھی کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں 12 نوجوان لڑکیوں کی لاوارث لاشوں کو دفنانے کا انکشاف ہوا ہے،ان لڑکیوں کی اموات ڈانس پارٹیوں یا فحاشی کے اڈوں پر ہوئیں۔

جنید شیخ کا دعویٰ ہے کہ فارم ہاؤسز اور فحاشی کے اڈوں کا عملہ خاموشی سےلاشیں ٹھکانے لگا دیتا ہے،سچل کے علاقے سے 27ستمبر کو لڑکی لاش ملی تھی ۔

زرائع کے مطابق لڑکی کی موت اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی تھی، تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کی موت فارم ہائوس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی اور لاش کو سچل تھانے کی حدود میں جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی کو 3ماہ قبل ملتان سے لایاگیا تھا،پولیس نے سرکاری افسر کےفارم ہاؤس کوسیل کر کے 4 ملزمان کوگرفتارکیا تھا ، زرائع کے مطابق مذکورہ افسر یہ دھندہ چلا رہا تھا۔

یہ پڑھیں : کراچی کے علاقے دھوبی گھاٹ میں لڑکی کو چھیڑنے پر کشیدگی،کئی گھروں پر حملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top