جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لبنانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی

24 ستمبر, 2022 12:08

دمشق : لبنان چھوڑنے کے بعد شام میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

لبنان کے مالیاتی بحران سے پریشان بہتر مستقبل کی تلاش میں نکلنے والے 150 افراد شام کے شہر طرطوس کے قریب سمندر میں ڈوب گئے، جن میں سے 77 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ زندہ بچ جانے والے 20 افراد کا علاج جاری ہے، ان میں سے آٹھ افراد کی حالت نازک ہے۔

طرطوس شام کی مرکزی بندرگاہوں میں سب سے جنوب میں واقع ہے، اور یہ شمالی لبنان کے بندرگاہی شہر طرابلس سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، جہاں مہاجرین سوار ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں نقلی بندوق سے بینک کو لوٹ کر اسٹار بننے والی سالی حافظ تاحال روپوش

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ مزید بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ ہم ایک بڑے علاقے کا احاطہ کر رہے ہیں، جو پورے شام کے ساحل تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کی کوششوں کو روک رہی ہیں۔ روسی جہاز تلاشی کی کارروائیوں میں مدد کر رہے ہیں۔

کشتی کے بہت سے لبنانی مسافروں کا تعلق طرابلس سمیت ملک کے شمالی غریب علاقوں سے ہے۔ یہ شہر غیر قانونی نقل مکانی کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، زیادہ تر تارکین وطن کی کشتیاں اس کے ساحلوں سے نکل رہی ہیں۔

زیادہ تر کشتیاں لبنان سے یورپی یونین کے رکن قبرص کے لیے روانہ ہو رہی ہیں، یہ جزیرہ مغرب میں تقریباً 175 کلومیٹر دور ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top