جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تاجکستان اور کرغزستان کی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی

19 ستمبر, 2022 11:16

دوشنبے : تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، تاہم اتوار کی رات دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر کوئی حملہ نہیں کیا، ہلاکتیں 81 ہو چکی ہیں۔

تاجکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی جھڑپوں میں خواتین اور بچوں سمیت 35 شہری مارے گئے، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 81 ہو گئی ہے، جن میں سے 46 ہلاکتیں کرغزستان کی جانب سے رپورٹ کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان سرحد پر جھڑپیں، 24 افراد ہلاک

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو پرامن، سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

جمعے کو دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، لیکن اس کے بعد سے لڑائی جاری رہی ہے اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں فریقوں کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ پائیدار جنگ بندی کے لیے بات چیت میں شامل ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top