جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘ڈان’ وارنر نے کرکٹ کے بعد فلموں کی دنیا میں قدم رکھ دیا

19 ستمبر, 2024 17:43

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے بعد فلموں کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کی ایکشن مووی تھرلر سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کیلئے وہ میلبرن کے یارا ریور پر شوٹنگ حصہ لیتے دیکھائی دیے ہیں۔

David Warner stars in unexpected film shoot in Melbourne - Social Buzz -  geosuper.tv

سوشل میڈیا سائٹس پر ڈیوڈ وارنر کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس پر مداح انکی صلاحیت کو دیکھ کر حیران ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹر نے محمد رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کردی

وائرل ہونے والی تصاویر میں وارنر نے گردن اور ہاتھوں پر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں جبکہ اسلحہ بھی تھاما ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی بولر کا ریکارڈ توڑ دیا

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وارنر ایک بھارتی اشتہاری کمپنی کے ساتھ کام بھی کام کررہے ہیں جبکہ وائرل ہونیوالی تصاویر میں انہیں سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اترتے اور پھر ایک بڑی لالی پوپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

David Warner stars in unexpected film shoot in Melbourne - Social Buzz -  geosuper.tv

سابق کرکٹر نے شوٹنگ سے متعلق پراجیکٹ کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم مداح انکی انٹری کو سرپرائز قرار دے رہے ہیں۔

1

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top