جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ظالم کی بربریت جاری ، مزید 300 فلسطینی اسرائیلی بارود کا نشانہ بن گئے

11 دسمبر, 2023 11:29

 

اسرائیلی فوج کے خان یونس میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،صہیونی فوج کی بمباری کے بعد غزہ میں ہر طرف شہدا کی لاشیں اور اعضا بکھرگئےہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250 سے زیادہ حملےکیےہیں ،رہائشی علاقوں میں بمباری سے کل سے اب تک 300 فلسطینی شہید ہوگئے، متعدد فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خان یونس کا مرکز النصر اسپتال شہیدوں اور زخمیوں سے بھرگیا ہے، اسرائیلی حملوں میں بچ جانے والے فلسطینیوں کی ملبے تلے تلاش جاری ہے،لواحقین دھماکے سے تباہ گھر کا ملبہ اٹھانے میں مصروف ہے۔

 

 

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اندھا دھند بمباری سے گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں،گھر میں نسمان خاندان رہائش پذیر تھا، اس گھر میں تین نسلیں مقیم تھیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کے پناہ گاہوں میں جگہ کم ہوگئی ہیں، پناہ گزین زیادہ ہونے سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اکتوبر سے اب تک54ہزار866 افراد سانس کی بیماری کا شکار ہوئےہیں جبکہ 33ہزار551 افراد پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہوئےہیں۔

 

Israel-Hamas War Day 33 | 50,000 Gazans Move South Amid Negotiations on Cease-fire, Hostage Release; Mossad Foils Hezbollah Plot in Brazil - Israel News - Haaretz.com

 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 12ہزار 635 افراد کو جلد کی بیماری کا سامنا رہاہے،ایک ہزار5چکن پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے، 3لاکھ50 ہزار فلسطینی انفیکشن سے متاثر ہوئےہیں۔

دوسری جانب روسی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم میں رابطہ ہوا جس میں فلسطین اسرائیل تنازع پر گفتگو کی گئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،روسی صدر کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی ۔

روسی صدر کی جانب سے تنازع کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی گئی ہے،دونوں رہنماؤں نے غزہ سے قیدیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا ۔

دوسری جانب امریکی سینیٹرنے کہا ہے کہ امریکا کو اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو نہیں کرنا چاہیے تھا،قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ فلسطینی خوفناک صورتحال کا سامنا کررہے ہیں، امریکا کو غزہ کے بچوں کو خوراک، پانی اور طبی سامان تک رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 17 ہزارسےزائد ہوگئی ہے جب کہ زخمی افراد کی تعداد 48 ہزار سے بڑھ چکی ہے، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 8000 سے زائد بچے شامل ہیں، جب کہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔

یہ پڑھیں :’اگر میں مارا گیا‘، مشہورفلسطینی شاعر اسرائیلی بمباری میں شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top