منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا

06 ستمبر, 2024 11:52

پرتگال کے اسٹار فٹبالر اور گول اسکورنگ مشین کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

یورپی نیشنز کپ کے افتتاحی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کروشیا کے خلاف اپنے کیریئرکا 900 واں  گول اسکور کرکے انٹرنیشنل فٹبال میں 900 گول بنانے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔

میچ کے 34 ویں منٹ میں نونو مینڈس کے ڈیپ کراس سے جیسے ہی رونالڈو نے گول اسکور کیا  وہ تیزی سے فیلڈ سے باہر آئے اور مسلمانوں کے انداز میں سجدہ کیا اور رونے لگے۔

پرتگال کے تمام کھلاڑیوں نے ایک منفرد سنگ میل عبور کرنے پر کسٹیانو رونالڈو کو گھیرے میں لے کر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

واضح رہے کہ یورپی نیشنز کپ کے اس مقابلے میں پرتگال نے کروشیا کو دو صدر سے شکست دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top