جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ میں ایک جوڑا 3.6 بلین ڈالر کے بٹ کوائن چوری کرنے پر گرفتار

09 فروری, 2022 15:37

واشنگٹن : امریکہ میں چوری کیئے گئے 3.6 بلین ڈالر کی مالیت کے بٹ کوائن باہر منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیو یارک میں کارروائی کے دوران بٹ کوائن منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی : امریکہ

محکمہ نے مزید بتایا کہ گرفتار جوڑے سے 2016 میں چوری کیے گئے 94,000 سے زیادہ بٹ کوائن بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں، جن کی مالیت اس وقت 3.6 بلین ڈالر ہے، جو کہ ایک ریکارڈ ضبطی ہے۔

جوڑے نے مجموعی طور پر 65 ملین ڈالر کے بٹ کوائن کو کیش کرنے کی کوشش کی، جنہیں ہیکنگ کے دوران چوری کرلیا گیا تھا۔ جوڑے نے فنڈز کا استعمال سونا خریدنے سمیت دیگر اشیاء میں کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top