جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک خطرے میں ہے، پرانے روایتی سیاستدانوں کو فکر نہیں: بلاول بھٹو

30 جنوری, 2024 17:25

ڈی آئی خان: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک خطرے میں ہے، پرانے روایتی سیاستدانوں کو فکر نہیں، وعدہ ہے 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھارہی ہے، ہمیں بھی کہا جاتا ہے آپ الیکشن مہم کیلئے نہ نکلیں، ان کا کیا بنے گا جو ٹھنڈ اور برف باری کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے، ان کے پاس بہانہ بھی نہیں رہا اور 8فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی، ملک خطرے میں ہے، پرانے روایتی سیاستدانوں کو فکر نہیں، رائیونڈ والے ہوں یا کوئی اور ان کو احساس ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے شہباز شریف کا سندھ میں مباحثے کا چیلنج قبول کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، پاکستان کے بے روزگار عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کردیں گے، سیلاب کی وجہ سے جو نقصان ہوا وہ آج بھی موجود ہے، صرف پیپلز پارٹی نے غریب کا ساتھ دیا، پیپلز پارٹی کے جیالے غیرت مند اور وفادار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top