جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کورونا وائرس : چین میں ایک سال سے زائد عرصے بعد دو اموات رپورٹ

19 مارچ, 2022 13:37

بیجنگ : چین میں ایک سال بعد کورونا وائرس کے باعث دو اموات رپورٹ ہوگئیں، جس کے بعد متاثرہ علاقے میں پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

چین کے قومی صحت کے حکام نے ہفتے کے روز کوویڈ 19 میں دو اموات کی اطلاع دی، جو کہ جنوری 2021 کے بعد اموات کی تعداد میں پہلی مرتبہ ریکارڈ اضافہ ہے، دونوں اموات شمال مشرقی صوبے جیلن میں رپورٹ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : تصادم کسی کے مفاد میں نہیں، امن قیمتی خزانہ ہے : چینی صدر کا جوبائیڈن کو پیغام

چین میں مقامی منتقلی کے مزید دو ہزار 157 کیسز بھی رپورٹ ہوئے، جس میں سے اکثریت کا تعلق جیلن سے ہے، جہاں سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں، لوگوں کو سرحد پار سفر کرنے کے لیے پولیس سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

2019 کے اواخر میں وسطی شہر ووہان میں وباء شروع ہونے کے بعد سے چین میں چار ہزار 636 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top