جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کورونا وائرس : چین میں 17.5 ملین کی آبادی والے شہر پر لاک ڈاؤن نافذ

14 مارچ, 2022 11:14

بیجنگ : چینی حکومت نے اتوار کو اپنے ایک بڑے شہر کے 17.5 ملین باشندوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کردیا ہے۔

چین میں گزشتہ روز تین ہزار چار سو کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے ایک ہزار 807 علامتی کیسز ہیں، جو دو سالوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان کیسز نے چین کو مجبور کردیا کہ وہ وباء پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر حملہ، یوٹیوب نے روس کے سرکاری چینلز بلاک کردیے

چینی حکومت نے اپنے ایک بڑے شہر شینزین کے تمام 17.5 ملین باشندوں پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں، کیونکہ شہر ہانگ کانگ کے اومیکرون وائرس کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

چین بھر میں اومی کرون اور ڈیلٹا دونوں قسمیں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ اگرچہ چین میں کورونا کیسز کی تعداد بہت سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے، لیکن چین کسی صورت وباء کو پھیلنے کا موقع نہیں دے رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top