مقبول خبریں
ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق، ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا : جو بائیڈن
واشنگٹن : امریکی صدر نے القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا سربراہ ایمن الظواہری مارا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان : القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ کہ ڈرون حملے میں کوئی عام شہری نہیں مارا گیا۔ ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔ افغانستان کو پھر سے دہشت گردوں کا مرکز نہیں بننے دیں گے۔