جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایم کیو ایم میں واپسی کی تصدیق، پتنگ کے کنے ٹھیک ہوگئے : فاروق ستار

10 جولائی, 2022 11:07

کراچی : فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پتنگ کے کنے ٹھیک ہوگئے ہیں۔ پتنگ کو اڑانا ہے، ضمنی انتخاب میں کامیاب کرانا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی، ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے این اے 245 کے امیدوار معید انور بھی موجود تھے۔

معید انور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار ہمارے ساتھ ہیں۔ کے ایم سی گراؤنڈ میں شاندار استقبال کیا جائیگا۔ فاروق ستار مہم میں بھرپور سپورٹ کرینگے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ ایک حلقہ ایک امیدوار کا فارمولہ طے ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم میں واپسی کا وقت فاروق ستار نے طے کرنا ہے : خالد مقبول صدیقی

انہوں نے کہا کہ معید انور کی مہم شروع کردی ہے۔ پتنگ کے کنے ٹھیک ہوگئے ہیں۔ پتنگ کو اڑانا ہے۔ ضمنی انتخاب میں پتنگ کو کامیاب کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل ورکر اجلاس جب ہوگا، میرے اور ساتھیوں کی واپسی ہوگی۔ سب کی خواہش تھی کہ کب ایک ہو رہے ہیں۔ جولائی میں بلدیاتی اور ضمنی انتخاب میں پتنگ کامیاب ہوگی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تالے کے نشان پر آزاد امیدواروں کو اگلے انتخاب میں موقع دیا جائے گا۔ یہ ہمارے آئندہ کے صوبائی اور قومی امیدوار ہوں گے۔ بڑے مقصد کے لیے تالے کے نشان پر امیدوار دستبردار ہو جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top