جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان بھر میں 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

22 اکتوبر, 2023 14:38

اسلام آباد: پاکستان بھر میں 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بلوچستان، کے پی، پنجاب اور سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی ایک بار پھر تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلچستان میں چمن، پشین اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کے پی مین بنوں ایک اور پشاور کے 4 مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

حکام نے بتایا کہ سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پولیو وائرس پایا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، گزشتہ روز کراچی میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top