جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مزاحیہ اداکار ملک کا صدر منتحب

22 اپریل, 2019 10:51

یوکرائن: عوام نے مزاحیہ اداکار کو ملک کا صدرمنتخب کرلیا ہے۔ اداکار زیلنسکی صدارتی انتخابات میں 73 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

ملک کے تمام علاقوں کے عوام نے مزاحیہ اداکار زیلنسکی پر اپنے بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اورانہیں جتوانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں۔

کامیابی کے بعد زیلنسکی کے حامیوں نے بھرپور جشن منایا اوراپنی خوشی کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ یوکرائن میں یکم اپریل کو صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں زیلنسکی نے 30 فیصد ووٹ کے ذریعے برتری حاصل کی تھی۔

 واضح رہے کہ الیکشن کے پہلے مرحلے میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا تھا لیکن کوئی بھی 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top