جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان سرحد پر جھڑپیں، 24 افراد ہلاک

17 ستمبر, 2022 09:25

بشکک :  تاجکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں کرغزستان کے 24 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود متنازع سرحد پر شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر معاملے کی ذمہ داری ڈالی ہے۔

جھڑپوں میں اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 87 زخمی بھی ہیں۔ سرحد کے دونوں جانب رہائشی افراد بڑے پیمانے پر انخلاء پر مجبور ہو گئے۔

کرغزستان کی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح بتایا کہ تاجکستان کی سرحد سے متصل باتکن علاقے کے اسپتالوں میں 24 لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔

اس ہفتے شروع ہونے والی سرحد پر جھڑپیں جمعے کو بڑے پیمانے پر لڑائی میں تبدیل ہوگئیں، جن میں ٹینک، توپ خانے اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان اور آرمینیا کشیدگی پر قابو پانے کیلئے بات چیت پر متفق

کرغزستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے کہا کہ لڑائی کی لپیٹ میں آنے والے علاقے سے  ایک لاکھ 36 ہزار افراد کو نکالا گیا ہے۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ دو سابق سوویت وسطی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان کشیدہ سرحد پر لڑائی کی وجہ کیا تھی۔

جمعہ کو فوری طور پر جنگ بندی قائم کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور دن کے آخر میں توپ خانے سے گولہ باری دوبارہ شروع ہوگئی۔

دونوں ممالک کے سرحدی محافظوں کے سربراہان نے نصف شب کے قریب ملاقات کی اور لڑائی کے خاتمے میں مدد کے لیے ایک مشترکہ مانیٹرنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا اس ملاقات کا لڑائی پر کوئی اثر ہوا ہے۔

جمعہ کو ایک بیان میں، کرغیز سرحدی سروس نے کہا کہ اس کی افواج تاجک حملوں کو پسپا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجک طرف سے کرغیز فریق کی پوزیشنوں پر گولہ باری کی جارہی ہے، اور کچھ علاقوں میں شدید لڑائیاں جاری ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top