جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں, 9 فلسطینی شہید

04 نومبر, 2023 11:41

 

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بربریت جاری ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جنین کیمپ میں اسرائیلی چھاپوں اور بمباری سے مزید4فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطا بق اسرائیلی فوج نے فلسطین میں بلڈوزر چلا کر سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے، گذشتہ24گھنٹے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں9فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔

دوسری جانب فلسطینیوں کے حق میں امریکا اور برطانیہ میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کےفلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کے خلاف امریکا اور برطانیہ میں مظاہرین نے احتجاج اور دھرنا دیا ہے ۔

امریکا میں مظاہرین کی جانب سےفلسطینیوں کی حمایت میں سینیٹرز کے دفتر میں دھرنادیا گیا ،مظاہرین نے سینیٹر زبرنی سینڈرز، الزبتھ وارن اور جیف مرکلے کے دفاتر میں دھرنا دیاہے۔

سینیٹرز برنی سینڈرز کے دفتر میں مظاہرین شہید فلسطینیوں کے نام پڑھتے رہےاور مظاہرین نے امریکیحکومت سے مطالبہ کیاکہ اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے،جبکہ صرف ایک امریکی سینیٹر ڈک ڈربن نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے کنگ کراس ریلوے اسٹیشن پر بھی فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے،مظاہرین نےغزہ پر اسرائیلی بربریت کیخلاف دھرنادیا ،جس کے نتیجےمیں برطانیہ پولیس کی جانب سے متعددافرادکو گرفتار کر لیا گیا ۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوج نے غزہ میں 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top