اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

شہری نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کردی

13 مئی, 2024 10:55

لاہور کے شہری نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں سابق نگراں وزیر اعظم کو فریق بنایا گیا۔

جی ٹی وی کے مطابق گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے سے متعلق درخواست شہری مشکور حاین کی جانب سے دائر کی گئی جس میں درخواست میں سابق ۔نگراں وزیراعظم، نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا امکان

درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے پہلے 2ماہ میں 7.78 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی گئی، حکومتی سطح پر بنائی گئی کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی۔

تحریری درخواست کے مطابق حکومت خود گندم اسکینڈل کا حصہ ہے، میرٹ پر تحقیقات ممکن نہیں، نیب کو تحقیقات کیلئے درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو گندم میگا اسیکنڈل کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top