ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

13 مئی, 2024 10:41

پاکستان میں 16 مئی (جمعرات ) سے پیٹرول کی قیمت میں کمی  کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارت توانائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق 16 مئی 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے۔

31 مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ایران اسرائیل میزائل حملوں کے خاتمے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی کے بعد مشرق وسطیٰ میں استحکام واپس آ گیا ہے۔

رواں ماہ مسلسل دوسرا ریلیف ملے گا کیونکہ یکم مئی 2024 سے حکام نے موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جو 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

اسی طرح یکم مئی سے ڈیزل کی قیمت بھی 8 روپے 42 پیسے کم ہوکر 290 روپے 38 پیسے سے کم ہوکر 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مذکورہ ریلیف پلان ابتدائی تخمینوں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پی او ایل مصنوعات کی تجارت کے آخری 10 دنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔

تاہم آئندہ دو روز میں ریلیف کے حوالے سے تخمینہ مزید پختہ ہوجائے گا جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16 مئی 2024 سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس سے ملک میں افراط زر کو کم کرنے میں مزید مدد ملے گی جو پہلے ہی گر رہی ہے۔

عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 6.32 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 99.93 ڈالر اور ڈیزل کی قیمت اب 4.97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top