جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

30 اگست, 2023 16:50

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جوڈیشل ریمانڈ  میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔

سابق وزیراعظم کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی ۔

ذرائع کے مطابق وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم 5 وکلاء پر مشتمل ہے جس میں نعیم پنجوتھا، سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا، علی اعجاز بُٹر اور عمیر نیازی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اپیل کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

البتہ سائفر کیس میں ایف آئی اے سابق وزیراعظم کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لا چکی ہے اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے ان کو آج 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہی قید رکھنے کے احکامات دیے تھے۔

یہ پڑھیں : سائفر گمشدگی پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top