جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سائفر کیس:سابق چیئرمین پی ٹی آ ئی پر فرد جرم کیلئے سماعت جاری

12 دسمبر, 2023 12:49

 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کر رہے ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں، دونوں ملزمان پر سائفر کیس میں آج فرد جرم عائد کیا جائے گا۔

سماعت کے لیےایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ذوالفقار نقوی ،جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور شاہ محمود کےاہل خانہ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئےہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

یہ پڑھیں:سائفر کیس: سابق چئیر مین پی ٹی آئی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top