جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائفر کیس سماعت :اڈیالہ جیل میں6میڈیا نمائندگان کو جانے کی اجاز ت

04 دسمبر, 2023 12:20

 

راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے میڈیا کے 6 نمائندگان کو سائفر کیس کی کارروائی دیکھنے کی اجازت دے دی۔

اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں ملزمان کی طرف سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس دلائل دیں گے۔

اڈیالہ جیل پہنچنے پر نیب پراسیکیوٹر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ آج ملزمان میں سائفرکیس کی چالان کی نقول تقسیم ہوں گی، آج کی سماعت کے بعد سائفرکیس کے ٹرائل میں ایک ہفتےکا وقفہ کیا جائے گا۔

سماعت کے موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پہنچی ہیں جب کہ عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود ہیں۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہےکہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی جس میں میڈیا نمائندوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

یہ پڑھیں : سائفر کیس : اڈیالہ جیل میں سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top