مقبول خبریں
چونیاں : مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور جاں بحق
چونیاں : ٹرالیوں میں مٹی بھرتے بھرتے دو مزدور ہمیشہ کے لیئے منوں مٹی تلے چلے گئے۔
چونیاں کے نواحی گاؤں دیسو والا میں ٹرالیوں میں مٹی بھرتے ہوئے تودہ گرنے سے پانچ مزدور مٹی تلے دب گئے، جس کے باعث دو مزدور جاں بحق، جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : چونیاں میں 6 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
جانبحق آفراد کی شناخت ہرچوکی کے دانش اور شان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں نذیر رمضان اور لیاقت شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو رضا کاروں نے جائے حادثہ سے اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔