جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین کی بڑی کامیابی، چانگ ای 6 کامیابی سے چاند پر لینڈ کر گیا

02 جون, 2024 13:12

چین کی خلائی میدان میں بڑی کامیابی ، چین کا مشن چانگ ای 6 مشن کامیابی سے چاند پرلینڈ کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کا مشن چانگ ای سکس بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا مشن کی کامیابی پر بیجنگ میں ریسرچ سینٹر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید پڑھیں:چین کا پاکستان سے ایک اور ضرب عضب شروع کرنے کا مطالبہ

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا کہ Chang’e-6 پروب جنوبی قطب آئٹکن بیسن میں اترا، جہاں یہ چاند کی سطح سے نمونے جمع کرنا شروع کردے گا۔2019۔ کے بعد یہ دوسری لینڈنگ ہے جو کوئی مشن کامیابی سے چاند کے اس مقام تک پہنچا ہے۔

چانگ ای 6 مشن لینڈر 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا ۔کسی بھی چینی خلائی مشن کی چاند پر یہ چوتھی لینڈنگ ہے ۔چانگ ای 6 مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے۔چانگ ای 6 مشن مجموعی طور پر چاند کی سطح سے 2 کلوگرام کے قریب نمونے اکٹھے کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ کارنامہ چین نے ہی انجام دیا تھا جب چینگ ای 4 نے وہاں کامیاب لینڈنگ اور تحقیقات مکمل کی تھیں۔

پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6 کے مشن کا اہم حصہ ہے۔  چانگ ای 6 مشن 48 گھنٹوں کے اندر کام مکمل کر کے واپسی کا سفر شروع کرے گا ۔سیمپلز اکٹھے کرنے کے بعد  لینڈر چاند کے مدار میں موجود اور بٹر سے جڑ جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top