ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

چین کی ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر امریکا کو وارننگ

14 مارچ, 2024 20:54

چین نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر امریکا کو وارننگ دے دی۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کو ٹِک ٹاک سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ایسے اُوچھے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں جیتا نہیں جا سکتا۔

وانگ وینبنکا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے کمپنیوں کی معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں خلل پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے مزید کہا کہ ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے بل  منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

امریکا ٹک ٹاک پر پابندی کیوں چاہتا ہے؟

انسٹاگرام ٹک ٹاک سے آگے نکل گیا

 اس بل سے امری کا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگ جائے گی اگر چین میں مقیم ایپ کا مالک اسے کسی اور کو فروخت نہیں کر دیتا۔

 بل میں کمپنی کو اس کی پیرنٹ چینی کمپنی ‘بائٹ ڈانس’ چھوڑنے کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top