جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین کی امریکا کی جانب سے افغان اثاثے اپنے پاس رکھنے کی شدید مخالفت

16 فروری, 2022 20:58

چین نے امریکا کی جانب سے افغان اثاثے اپنے پاس رکھنے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا کا طرز عمل ڈاکوؤں سے مختلف نہیں۔

چین نے امریکا کی جانب سے افغانستان کے اثاثے اپنے پاس رکھنے کے عمل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ افغان عوام کی مرضی کے بغیر امریکا نے افغان اثاثوں پر فیصلہ کیا، امریکا نے افغان عوام کی مرضی کے بغیر افغان اثاثے اپنے پاس رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، جاپان، جنوبی کوریا متحد، شمالی کوریا سے غیر قانونی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ عمل ڈاکوؤں کے طرز عمل سے مختلف نہیں ہے۔

اسن کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے پھر ثابت ہوا کہ امریکا اپنے دعووں کے برعکس کمزوروں کا دفاع نہیں کرتا، ثابت ہوا کہ امریکا فیصلے صرف اپنی بالادستی کے لیے کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top