جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین نے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا، بھارت بے بس

14 فروری, 2022 10:35

نیو دہلی : چین نے بھارت کوایک اور دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا، خطے میں بھارت بری طرح پھنس گیا۔

ایک طرف بھارت پاکستان میں دراندازی کی کوششوں میں لگا ہے اور خود کو خطے کا تھانیدار ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہیں چین کے سامنے مزاحمت کرنے سے قاصر ہے۔

بلوچستان کے علاقوں میں بدامنی کرنے والا بھارت علاقوں سے کنٹرول کھوتا جارہا ہے۔ چین نے لداخ میں بھارت کے زیر قبضہ مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں تبدیلیوں کے حوالے سے دورہ چین بہت اہم تھا: وزیراعظم

لداخ میں بی جے پی کونسل کی سربراہ یورگین شیدون نے اپنے ٹوئٹ میں مزید علاقوں پر چینی فوج کے کنٹرول کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی فوجیوں نے گاؤں کے افراد کو جانور چرانے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکام اعتراف کرچکے ہیں کہ چین نے ساٹھ سالوں میں لداخ کے اڑتیس ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، یہ رقبہ بنگلہ دیش کے رقبے کے برابر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top