جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین نے تائیوان کو گھیرے میں لے لیا، اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری

05 اگست, 2022 13:32

بیجنگ : چین نے امریکی اسپیکر کے دورے کے جواب میں تائیوان کو گھیرے میں لے کر اپنی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کردیں ہیں۔

چین نے تائیوان کے آس پاس کے متعدد علاقوں میں مشقوں کا ایک سلسلہ شروع کیا، جن کا انعقاد دنیا کی مصروف ترین شپنگ لین اور جزیرے کے ساحلوں سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر آنے والے کچھ مقامات پر کیا گیا ہے، تائیوان کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔

چینی فوج نے کہا کہ مشقوں میں تائیوان کے مشرقی پانیوں میں روایتی میزائل فائر پاور حملہ شامل تھا، جو اتوار کی دوپہر تک جاری رہیں گے۔

بیجنگ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے رپورٹ کیا کہ چینی فوج نے مشقوں کے دوران 100 سے زیادہ جنگی طیاروں کو اڑایا گیا۔ چینی میزائل تائیوان کے اوپر سے گزرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین سے معلومات اکٹھی کرنے کیلئے آئے مشتبہ ڈرون کو بھگا دیا : تائیوان کا دعویٰ

اس حوالے سے تائیوان نے کہا ہے کہ چینی فوج نے کئی سمندروں میں 11 ڈونگ فینگ کلاس بیلسٹک میزائل فائر کیے، جب کہ جاپان نے دعویٰ کیا کہ اس نے جن 9 میزائلوں کا پتہ لگایا ہے، ان میں سے چار تائیوان کے مرکزی جزیرے سے گزرے۔ تاہم تائیوان نے کہا ہے کہ وہ میزائل پرواز کے راستوں کی تصدیق نہیں کرے گا۔

چین نے ان مشقوں کا دفاع امریکہ اور تائیوان میں اس کے اتحادیوں کی اشتعال انگیزی کے جواب میں محض جوابی اقدامات کے طور پر کیا ہے۔

جاپان نے مشقوں کے لیے بیجنگ کے خلاف باضابطہ سفارتی شکایت درج کرائی ہے، کیونکہ پانچ میزائل اس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top