مقبول خبریں
وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء اور سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کردیا
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اہم اور بڑا فیصلہ کرلیا، وزراء اور سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں ہیں۔ بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے۔ خزانے پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : 12 بجے سے قبل ہی پیٹرول کی فروخت بند، شہریوں کا احتجاج، پتھراؤ
وزیراعلیٰ نے اپنے سمیت تمام وزراء اور سندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 40 فیصد پیٹرول کوٹے کی کمی سے خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا، بلکہ کچھ کم ہوگا۔