جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی

07 اگست, 2022 18:21

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

چودھری پرویزالہٰی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے احساس راشن پروگرام پرعملدر آمد کیلئے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جس کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کیساتھ، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کیساتھ ہیں

ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سےمتعلق ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا، پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا، احساس پروگراموں کیلئے احساس ایکٹ تیار کیا جائے، احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور تمام پروگراموں کو یکجا کیا جائے، سماجی اور معاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے، احساس راشن پروگرام غربت کے خاتمے کی جانب بہت بڑا قدم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top