اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

چیف جسٹس کی وزیر اعظم سے ملاقات، ججز کے خط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس طلب

28 مارچ, 2024 15:36

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں 4 بجے دوبارہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں یہ فیصلہ ہواہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ملاقات میں 6 ججز کے خط کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لیے کچھ دیر قبل سپریم کورٹ پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں:

محسن نقوی، علامہ ناصر عباس سمیت 7 امیدوار بلامقابلہ سینیٹرز منتخب

پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی، انڈیکس 67 ہزار کی حد عبور کرگیا

جی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی، جس کے بعد وزیر اعظم سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top